کالم/مضامین

کراچی کی کچی بستی میں "آگاہی پیغامات” عوامی توجہ کا مرکز بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) : شہر قائد کے پسماندہ علاقے کرنال ویلفیئر کالونی میں صفائی، ستھرائی اور حفضان صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے دیواروں پر تصویری پیغامات پینٹ کیے گئے ہیں۔ ان پینٹنگز میں پودے لگانے کی اہمیت، کچرا پھینکنے کے درست طریقوں، باہمی اتفاق و اتحاد، اور سماجی طور پر متحرک ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

یہ سرگرمی کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے اشتراک سے کی گئی ہے، جس کا مقصد مقامی کمیونٹی میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے مثبت طرزِ عمل کو فروغ دینا ہے۔

گزشتہ جمعہ کی شام، جب پینٹنگز کا عمل مکمل ہوا، تو متعدد مقامی افراد وہاں جمع ہو گئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ KWSSIP اور NRSP کی یہ کاوش لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ایک مؤثر اقدام ہے۔ ویلفیئر کالونی میں ایسی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ بار بار ان پیغامات کو دیکھ کر اپنے اور اپنے علاقے کی صفائی کے بارے میں زیادہ شعور حاصل کر سکیں۔

۔

مقامی رہائشیوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اس طرح کی آگاہی مہمات کا دائرہ کار پورے علاقے میں بڑھایا جائے تاکہ ہر فرد کو یہ احساس ہو کہ صحت مند ماحول نہ صرف ان کی اپنی بلکہ ان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے بھی ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You