سندھ

کراچی : پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی

کراچی : پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنشنرز اور ریٹائرڈ افراد پر ٹیکس لگانے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز اور ریٹائرڈ ملازمین پر ٹیکس لگانے کے فیصلے کو مسترد کردیا ھے۔ تمام پینشنرز پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رد کردی گئی ہے۔ اس سے قبل خبر تھی کہ نئے مالی سال 2021-2022 کے بجٹ میں حکومت نےپنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تیاری شروع کردی ہے اور آئی ایم ایف کی تجویز پر تمام پینشنرز پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت پنشن کی مد میں سالانہ ڈھائی سو ارب روپےادائیگی کرتی ہے۔ ساڑھے سات فیصد فکسڈ ٹیکس کے بعد پینشنر پر اٹھارہ ارب سے زائد کا ٹیکس کا بوجھ عائد ہونا تھا لیکن اب نئے مالی سال کے بجٹ میں پینشنر اور ریٹائرڈ ملازمین بینیفٹ افراد پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔۔!!!

کراچی (نمائندہ خصوص: جاوید صدیقی)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You