سندھ

کراچی پریس کلب مکمل جمہوری آزادی پر مشتمل

*کراچی پریس کلب مکمل جمہوری آزادی پر مشتمل*

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دو وفاقی آئینی ہاؤسز ہیں ان میں ایک قومی اسمبلی دوسرا سینیٹ۔ دونوں ہاؤسز میں جمہوری اور ریاستی امور کو حزب جماعت اور حزب اختلاف کے منتخب لیڈران ایوان میں بحث کے بعد آئین و دستور اور دیگر قوانین پاس کرتے ہیں اسی طرح پاکستان بھر کے پرس کلب میں عمل ہونا چاہئے۔ اس طرح سال بھر اختلافات و دوریاں بھی نہیں رہیں گی اور باہمی اتفاق و اتحاد سے بڑے بڑے اشوز حل ہوسکتے ہیں۔ بیشک اتفاق میں برکت ھے، ھم صحافی حضرات ایک خاندان ہیں اسی لئے کسی کی بیروزگاری یا ادارے کی جانب سے ناانصافی پر سب پریشان ہوجاتے ہیں اور مسائل کے حل کیلئے جتھ جاتے ہیں، الحمدللہ پاکستان بھر بلخصوص کراچی پریس کلب اور کے یو جیز کے کارکنان کا متحد ہونا ہی صحافیوں کی بھرپور طاقت کا اظہار کرتا ھے۔ اس بابت ہم سب کو سنجیدگی سے سوچنا سمجھنا اور عمل کرنا چاہئے تاکہ بدلتے حالات اور مسائل کے انبار کا خاتمہ باہمی مشاورت کیساتھ پائیدار حل نکل سکے آمین : جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You