کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کی کراچی پریس کلب آمد
پیمرا ترمیمی بل 2023 پر صحافی تنظمیوں کے تحفظات دور
ہیلتھ انشورنس کارڈ سے پریس کلب اور ایکریڈیشن کارڈ کا لازمی آپشن ختمآن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری شعیب خان، صدر سعید سربازی سمیت گورننگ باڈیز کے ممبران نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کراچی پریس کلب کے مطالبے پر پیمرا ترمیمی بل 2023 پر صحافی تنظمیوں کے تحفظات دور کرنے، ہیلتھ انشورنس کارڈ سے پریس کلب اور ایکریڈیشن کارڈ کا لازمی آپشن ختم کرنے اور آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب اور انکے وفد کو ظہرانے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کو کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان اور صدر سعید سربازی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔



