کالم/مضامین

کچی بستی کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں: حمیدہ کلیم

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے زیر اہتمام صوبہ نگر نامی کچی بستی میں چلڈرن ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ پروگرام میں معصوم اور غریب بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلوز، ڈرامائی خاکوں، اور تقاریر کے ذریعے نہایت خوبصورتی سے اپنے علاقے کے مسائل پیش کیے۔ ان معصوم بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی، پانی کی قلت، اور دیگر بنیادی مسائل کی نشاندہی کی، جس نے شرکاء کو مسائل پر غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کیا۔

چلڈرن ڈے پروگرام میں بچوں کے والدین نے بھی بھرپور شرکت کی اور صوبہ نگر کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ والدین نے علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی اپیل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کی نمائندہ، حمیدہ کلیم، نے بچوں کے حوصلے اور جوش کو خوب سراہا اور انہیں پروگرام کی بہترین تیاری پر شاباش دی۔ حمیدہ کلیم نے صفائی ستھرائی اور صحتمندانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے مفید مشورے دیے اور بچوں کو تاکید کی کہ وہ صفائی کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

حمیدہ کلیم کا کہنا تھا کہ کچی بستی میں چلڈرن ڈے منانے کا مقصد نہ صرف بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا بلکہ علاقے کے مسائل کو اجتماعی طور پر سمجھنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا عزم بھی کرنا تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ پسماندہ علاقوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں علاقے کے لوگوں کے لیے خوشی اور مسائل کے حل کے لیے امید کی کرن ثابت ہوتی ہیں۔

ایونٹ میں کمیونٹی کے مختلف طبقات نے شرکت کی اور پروگرام کے انعقاد کو علاقے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You