کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ) ترجمان 61 گروپ مسز شاہ کی زیر سرپرستی کوآرڈینیڑ 61 سندھ سید آصف


کراچی : (رپوٹ فاطمہ بلوچ) ترجمان 61 گروپ مسز شاہ کی زیر سرپرستی کوآرڈینیڑ 61 سندھ سید آصف زیدی کی رہائش گاہ پر 61 گروپ کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر. 61 گروپ ممبران کراچی و ممتاز علمی,ادبی و سماجی اور صحافی برادری کی نمایاں شخصیات نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی.
ایگزیکٹو ممبران 61 گروپ چوہدری ساجد گجر(ڈی ایس پی لیگل کراچی)سلمان احمد صدیقی(فوکل پرسن سوئی سدرن گیس کمپنی)ریاضت الرحمن(ماں جی فاؤنڈیشن) محمد طارق خان(سندھ اسمبلی) سید نسیم شاہ ایڈووکیٹ (صدر روٹری انٹرنیشنل کلب انٹراسٹی کراچی) رانا نوید(پی ایس ٹو ڈی ایس پی لیگل(کراچی)سعید لودھی(سی او عہد نیوز) محمد شعیب(بزنس مین) میر قیصر(بلوچستان)جنید اے خان(چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل,نیشنل بنک آف پاکستان)فاطمہ بلوچ(جرنلسٹ,)سید شبیہ حیدر(کیلی گرافک آرٹسٹ) شعیب النبی مجددی(جرنلسٹ)انعم صدیقی, عائشہ صدیقی(بیوٹیشنز) و دیگر ممبران نے معزز مہمانوں کو تقریب میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا. اس موقع پر ترجمان 61 گروپ ممتاز مذہبی و روحانی اسکالر مسز شاہ نے شرکاء کو 61 گروپ کے منشور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور 61 گروپ کے آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہ کیا. شرکاء نے بانی 61 گروپ پیرزادہ پیر مہر محمد ارشد کے منشور کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اور 61 گروپ کے منشور کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں. معزز مہمانوں کو افطاری اور گرینڈ ڈنر پیش کیا گیا.دھابھیجی سندھ سے ایگزیکٹو ممبر 61 گروپ ارباب میمن نے تقریب ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے 61 گروپ کے منشور کو سراہتے ہوئے اندرون سندھ میں 61 گروپ کے منشور کو فروغ دینے کے لئے تجاویز پیش کیں. آخر میں مرکزی ترجمان 61 گروپ واجد حسین(صادق ریسٹورنٹ) نے تمام شرکاء سے آن لائن بات چیت کی اور بانی 61 گروپ پیرزادہ پیر مہر محمد ارشد کی طرف سے تقریب میں آمد پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور 61 گروپ کے فروغ کیلئے تمام ممبران کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور خصوصی طور ترجمان 61 گروپ ممتاز مذہبی و روحانی اسکالر مسز شاہ کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا.



