اہم خبریں

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے سینئر وزیر

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں حادثات اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر ایک اہم ترین اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد کیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، اے این پی کے رہنما شاہی سید، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ رہنما افتخار عالم، طٰہٰ حسین، جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق، ٹرانسپورٹرز ڈمپر ایسو سی ایشن کے لیاقت محسود، واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے سردار عبدالحمید، کراچی گڈز کے محمد رمضان، غلام محمد آفریدی، الحاج یوسف خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں ہونے والے روڈ حادثات، ہیوی ٹرانسپورٹ کے اوقات کار اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں کراچی جیل چونگی کے علاقے میں گذشتہ روز روڈ حادثے میں ایک شہری کی ہلاکت اور اسکے بعد پانچ گاڑیوں کو نظر آتش کرنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈاکٹر فاروق ستار، شاہی سید، علی خورشیدی اور نائب امیر جماعت اسلامی مسلم پرویز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد حادثات اور واقعات کو روکنے کیلئے غور و فکر کرنا تھا، اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا موقف رکھا اور ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے مسائل بتائے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اجلاس کے بعد ہم تمام ایک بات پر متفق ہوئے ہیں کہ حادثات کوئی سیاسی ایشو نہیں ہیں بلکہ یہ ایک انتظامی مسئلہ ہے، ایم کیو ایم اور اے این پی نے بھی کہا ہیکہ حادثات سیاسی ایشو نہیں ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گذشتہ روز کے واقعے پر وزیر اعلی سندھ ٰنے برہمی کا اظہار کیا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر اجلاس منعقد کیا گیا ھے جس میں ہمارا اتفاق ہوا کہ حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ کراچی شہر کا امن و امان برقرار رہے۔ سیاسی بیان بازی کا فائدہ کوئی تیسری قوت نہ اٹھائے، آج کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ حادثات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جائیگا اور تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائیگا، ہم سب پاکستانی ہیں، ہم سب کو ملکر اپنا ملک بنانا ہے، کراچی شہر کے مسائل حکومت کیلئے ضرور چیلنج ہیں، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ہیوی ٹریفک کراچی میں چلتی ہیں۔ ہمارے پاس چیلنجز ہیں لیکن حکومت کی ذمہداری ہیکہ ایک بھی حادثہ نہ ہو۔ انہوں نے ٹرانسپوٹرز سے بھی کہا ہیکہ اپنے ڈرائیورز کو کہیں گاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب کوئی شعلہ بیانی نہیں کریگا، کل شرپسندی کرنے والے پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عوام نفرت پھیلانے والوں پر کان نہ دھریں۔

{"fte_image_ids”:[],”remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:[],”source_ids”:{},”source_ids_track”:{},”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”total_editor_actions”:{},”photos_added”:0,”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You