سندھ

کراچی : دفعہ 144 نافذ کراچی شہر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی : دفعہ 144 نافذ کراچی شہر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ ، کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کراچی: نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ ، آتش بازی پر پابندی ہو گی، نوٹیفکیشن

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، نوٹیفکیشن

کراچی: شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ1 3 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا، نوٹیفکیشن

*کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج، مختلف علاقوں کی سڑکیں بند، شہریوں کو پریشانی*

پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا جاری ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم نے عباس ٹاؤن، ملیر 15، شاہراہ فیصل کالا چھپرا اور شاہ فیصل کالونی پر احتجاج کیا، جس کے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کےلیے بند کردی گئیں۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 سے قائد آباد جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔

شاہراہ فیصل سے کالا چھپرا آنے جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باعث ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

احتجاج کے باعث شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، شاہ فیصل کالونی اور ملیر نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، متصل دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

احتجاج کے باعث کراچی یونیورسٹی کے قریب بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You