کالم/مضامین

کراچی : حکومت سندھ قوم کو جواب دے محدود تعداد میں اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلا

کراچی : حکومت سندھ قوم کو جواب دے محدود تعداد میں اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلا کر ملک پاکستان کے بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔؟ دانش الزماں
چیئرمین پسماء

کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی)
تفصیلات کیمطابق دانش الزماں چیئرمین پسماء نے کہا ھے کہ عالمی ادارے یونیسیف کیمطابق تعلیمی اداروں میں بچوں کی فزیکل کلاسس کو بحال کرنا وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے دوسال سےتعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کیوجہ سےطالب علموں کا ناقابل تلافی نقصان ہوگیا ہے۔طالب علموں کےبہترمستقبل کیلئے تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے مطابق فوری بحال کرنا انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔ افسوس کے ساتھ جہاں عالمی ادارہ یونیسیف بچوں کی فزیکل کلاسس کو بحال کرنے کی بات کررہا ہے وہاں حکومت سندھ نے طالبعلموں سے انکی آن لائن کلاسسز کا بھی حق چھین لیا ہے۔ آن لائن کلاسس کو بھی نہ شروع کرنا یہ بات عقل سے بالاتر ہے- واضح رہےکہ سندھ میں فزیکل کلاسس پندرہ جون سے معطل ہیں- پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن انفرادی طور پر بھی اور ساتھ ہی سندھ کی دیگر تمام ایسوسی ایشن کے ہمراہ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے ہمراہ بھی مختلف مطالبہ اور احتجاج ریکارڈ کرواچکی ہے لیکن حکومت سندھ کیجانب سے خاموشی غیر تعلیم دوست رویے کا واضح ثبوت ہے-

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You