اہم خبریںجہلم

جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت

(ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ جولائی 2021؁ء)

کل مال مسروقہ بازیافتہ 94 لاکھ 17 ہزار 150روپے برآمد

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ کل 177 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 23 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔2ڈکیت گینگ کے 8 ملزمان گرفتارجن سے 1 عدد کلاشنکوف، 5 عدد پسٹل 30 بور معہ 39 راونڈز، 1عدد موٹر سائیکل، طلائی زیورات معہ نقدی ٹوٹل مالیتی 22 لاکھ 51 ہزار روپے برآمد، گاڑی چوری کے 12 مقدمات درج 7 ملزمان گرفتار، 3 مقدمات ٹریس، 1عدد کار، 1عدد رکشہ اور 1 عدد موٹر سائیکل برآمد، جرائم بر خلاف مال کے 43 مقدمات درج 43 ملزمان گرفتار جن سے 94 لاکھ 17 ہزار 150 روپے کا مال مسروقہ برآمد، 75مقدمات منشیات درج 75 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس 13 کلو 351 گرام، ہیروئن 2 کلو 670 گرام، آئس1 کلو 100 گرام، شراب کی 255 بوتلیں اور لعن شراب کی 275 بوتلیں برآمد کی گئیں، 50 مقدمات اسلحہ درج 50 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 45 عدد، رائفل 2 عدد، گن 12 بور 2 عدد، کلاشنکوف 1 عدد اور 194 عدد راونڈز برآمد، قمار بازی کے 2 مقدمات درج 22 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 52 ہزار 540 روپے،21 عدد موبائل فونز، 1عدد موٹر سائیکلز اور آلات قمار بازی برآمد، 3 مقدمات کائیٹ فلائینگ کے تحت درج 3 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 825 عدد پتنگیں اور 25 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد، جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح 56 فیصد رہی۔محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے جہلم پولیس کے افسران و ملازمین کے 63 شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 4036 چالان جس پر 13 لاکھ 34 ہزار 550 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات سے 3600 افراد نے استفادہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 360 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کے احکامات جاری کیے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You