کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا صحافی کالونی ہاکس

کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا صحافی کالونی ہاکس بے کا دورہ


تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی پلاٹ کمیٹی کے سیکریٹری شمس کیریو، ایل ڈی اے کمیٹی کے انچارچ عبدالرشید میمن، سینئیر صحافی آغا کرم علی شاہ، وحید قمر اور امتیاز علی کیساتھ گزشتہ روز صحافی کالونی ہاکس بے کا دورہ کیا، بلاک ٹو کے رہائشی عادل ظفر، بلاک تھری کے رہائشی سینئیر ممبر نظام الدین صدیقی اور جامع مسجد رابعہ رحمن کے پیش امام سے ملاقات کی، عادل ظفر نے اپنے گھر چوروں کی آمد اور علاقہ پولیس کی بروقت کارروائی سے متعلق آگاہ کیا، صحافی کالونی کے مسائل، ممبرز کے زیر تعمیر گھر اور جامع مسجد رابعہ رحمن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ پریس کلب کے سہمریٹری شعیب خان نے بتایا کہ صحافی کالونی کیلئے پریس کلب کی جانب سے کچھ نئے اقدامات کئے جارہے ہیں جو بہت جلد سامنے آجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پریس کلب کی تمام کالونیوں کو ہمارے ممبرز سے آباد کرانے میں ہماری مدد فرمائے، آمین




