کراچی(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)امیر جماعت اسلامی منعم ظفرخان نے ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل

کراچی(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)امیر جماعت اسلامی منعم ظفرخان نے ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان ۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ۔وائس چئیرمین محمد عمران .ناظم جماعت اسلامی حلقہ لانڈھی عبدالرحمن کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن لانڈھی کے مولانا محمد علی جوہر پارک اور ابو طلحہ پارک کا تزئین و آرائش کے بعد اور انعامی گروانڈ لانڈھی میں فلڈ لائٹس کا افتتاح کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ لانڈھی ٹاؤن چئیرمین و یوسی چیئرمینز سمیت ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے نامساعد حالات فنڈز کی کمی اختیارات سلب کئے جانے کے بعد بھی لانڈھی ٹاون کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ،،انہوں نے کہاکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ مثالی ترقیاتی کام کروائے تھے، جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز مثالی کام بھی کررہے ہیں اور وہ مسائل حل کروانے کی کوشش کررہے ہیں جو ان کی ذمہ داری اور دائرہ کار میں بھی نہیں آتے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم ماضی کی طرح آج بھی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔سندھ حکومت سے کراچی کے شہریوں کا حق چھین کرلیں گے۔چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے شب روز مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنورتا لانڈھی پروجیکٹ لانڈھی عوام کے لیے جماعت اسلامی کی طرف سےایک خوبصورت تحفہ ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتداء میں ہی یہ بات کہی تھی کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اسی جذبے کے تحت جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اختیارات سے بڑھ کر کام کرکے دکھایاہے





