سندھ
گزشتہ ماہ سے جاری داؤد چورنگی سے مرتضیٰ چورنگی جانے والا روڈ پر پیوند کاری کا کام انتہائی سست

گزشتہ ماہ سے جاری داؤد چورنگی سے مرتضیٰ چورنگی جانے والا روڈ پر پیوند کاری کا کام انتہائی سست روی کا شکار
ٹریفک کی روانی سے دھول مٹی کے اڑتے طوفان نے موٹر سائیکل سواروں اور قریب رہائشیوں کی زندگی اجیرن کر دی
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرئیں جہلمی)
تفصیلات کے مطابق داؤد چورنگی سے مرتضیٰ چورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا گزشتہ ماہ اس روڈ پر پیوند کاری کا کام شروع کیا گیا تھا جو انتہائی سست روی کا شکار ہے روڈ کو مختلف جگہوں سے کاٹ کر کریش اور مٹی بھر دی گئی جو ٹریفک کی روانی سے مٹی کے طوفان کا باعث بنا ہوا ہے دھول مٹی کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ جاتی ہے جو کسی بڑے ٹریفک حادثے کا سبب بن سکتی ہے اس کے علاوہ دھول مٹی اڑنے سے موٹرسائیکل سواروں اور قریب رہائشیوں کے لیے زندگی اجیرن بن چکی ہے جبکہ انتظامیہ بے حس بنی ہوئی ہے



