سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹ) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کا یکطرفہ خاتمہ کا اعلان،

کراچی(اسٹاف رپورٹ) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کا یکطرفہ خاتمہ کا اعلان، اعلان نہیں بلکہ اعلان جنگ ہے اس معاہدے کے یک طرفہ خاتمے نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہمایوں محمد خان ماڑی پور ٹاؤن کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ خاتمے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر کیا سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیٹی جیٹی پل پہ ماڑی پور ٹاؤن انتظامیہ نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں ٹاؤن کے تمام افسران اور ملازمین کے ساتھ میونسپل کمشنر جاوید قمر ، تمام اراکین کونسل اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مودی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور ساتھ ہی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے ماڑی پور ٹاون کی فضا گونج اٹھی اس موقع پر عوام کا اور ماڑی پور ٹاون کے ملازمین کا جوش و خروش جذبہ قابل دید تھا اور اس موقع پر اس بات کا عزم کیا گیا پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ مودی کو اس کے ناپاک ارادے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی اس موقع پر چیئرمین ہمایوں محمد خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ہمارے یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہر وقت کھڑی ہے اور پاکستان کی سالمیت کے لئے مر مٹنے کو تیار ہے مزید انھوں نے کہا کہ بھارت کا یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس خطے کو غیر مستحکم کرنا ہے ہم اس آبی دہشت گردی کی کھل کر مزاحمت کرتے ہیں اور مودی کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے ارادے سے باز آ جائے ورنہ پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا پاک فوج ہماری آن اور شان ہے اس موقع پر وائس چیئرمین آصف کوثر اور وائس چیئرمین عثمان پڑھیار نے کہا کے پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑا ہے اس موقع پر ٹاون وائس چیئر مین محمد حسین ٹاون لیڈی ممبر زیب اور میونسپل کمشنر جاوید قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You