معاشرے اور نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف تقریب کا انعقاد۔

معاشرے اور نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف تقریب کا انعقاد۔
منشیات کے خلاف تقریب کی صدارت سری لنکا کے اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ نے کی۔
لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معاشرے اور نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا یاد رہے کہ تقریب کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سری لنکا کے اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ نے صدرات کی، اس موقع پر کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین لاہور شہر میں منشیات کے خلاف جاری مہم، مستقبل کی منصوبہ بندی، اداروں کے مابین نیٹ ورکنگ سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی، وائس چئیرمین سید محسن نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر شرکاء کو آگاہ کیا،اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ کو ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کا چیف پیٹرن منتخب کیا گیا، ایس پی ٹریفک سید ظفر عباس نقوی، سیکرٹری جنرل عدیل راشد، ماہر تعلیم ڈاکٹر عامر محمود، بشریٰ ندیم، ماہر قانون فواد مغل، نثار حسین کی شرکت۔ اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل یاسین جوائیہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، منشیات جسی لعنت کی طرف راغب ہونا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے بھرپور کام کریں گے۔اعزازی قونصل جنرل یاسین جوائیہ نے کہا کہ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا چیف پیٹرن بننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اس موقع پر سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد
منشیات مہم نے کہا کہ منشیات کے خلاف کام کرنا آسان نہیں بلکہ مشکل مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے تدارک کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد پر مشتمل ایک کور ٹیم بنا رہے ہیں، جن کی سفارشات کی روشنی میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعزازی کونسل جنرل یاسین جوائیہ کو ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کا چیف پیٹرن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



