اہم خبریںپاکستان

ڈی چوک احتجاج پر مقدمات، عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمر ایوب کیخلاف ڈی چوک احتجاج سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ مقدمہ نمبر 540 میں تو آپ نامزد ہیں، جب اس میں ضمانت مل جائے گی تو وارنٹ تو ختم ہو جائیں گے، پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کروا دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمر ایوب کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You