*ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت تھانہ صدر لالہ موسی پولیس کا چوروں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری*

*دو رکنی جمشید عرف جمشیدا ڈکیت گینگ گرفتار،*
*ایک لاکھ روپے نقدی اور وقوعہ ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور برآمد۔*
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا چوروں، ڈکیتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی مہر محمد عتیق Si نے سفقت جمال Asi,محمد شہزاد Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جاری سپیشل آپریشن کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی جمشید عرف جمشیدا ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔جنکے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی ایک لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔گرفتار ملزمان میں ۱- جمشید ولد پرویز اقبال،۲- اشتیاق ولد نذیر احمد سکنائے چکر محلہ لالہ موسی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان گجرات پولیس لالہ موسی سرکل



