اہم خبریںگجرات

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی پتنگ بازی کے خلاف، پتنگ جلاؤ انسانی جان بچاؤ مہم کا آغاز اساتذہ

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی پتنگ بازی کے خلاف، پتنگ جلاؤ انسانی جان بچاؤ مہم کا آغاز اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے پتنگ اور ڈور کو آگ لگائی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی قیادت میں گجرات پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف مہم جاری۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال، ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ مختلف سکولوں میں استاتذہ اور طالب علموں کے ہمراہ پتنگ جلاؤ انسانی جان بچاؤ مہم کا آغاز کیا۔ اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے پتنگ اور ڈور کو آگ لگائی۔ڈی ایس پی صاحبان کی جانب سے پتنگ بازی کے تدارک اور نقصانات کے بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، کسی کو پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You