اہم خبریںخیبرپختون خواہ

ڈی جی پاسپورٹ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تمام سٹاف میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔سائلین

ڈی جی پاسپورٹ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تمام سٹاف میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔سائلین

عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھ کر ان کی ازالہ کریں اور وزیر داخلہ اسکا نوٹس لیں۔میڈیا سے گفتگو

پشاور (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاسپورٹ کی فیسوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے یاد رہے کہ پہلے نارمل پاسپورٹ ایک ماہ میں اور ارجنٹ ایک ھفتے میں ملتے تھے لیکن اب یہ مسلہ مزید شدت اختیار کر گیا پاسپورٹ آفس حیات آباد کو آئے سائلین نے ڈی جی پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ حکام کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ھوئے کہا ھے کہ فیسوں میں حالیہ اضافے کے باوجود وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام کی ناکامی ھے انہوں نے کہا کہ پہلے نارمل پاسپورٹ ایک ماہ میں اور ارجنٹ ایک ھفتے میں ملتے تھے جبکہ اب یہ بات مہینوں تک جا پہنچی جس سے نہ صرف لوگوں کے ویزے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ ھزاروں کی تعداد میں لوگ عمرےاور حج کی سعادت سے بھی محروم ہو چکے ہیں حیات آباد پاسپورٹ آفس میں ایک اھلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقررہ دنوں میں عوام کو پاسپورٹ پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ پاسپورٹ فیسوں میں اضافے کے باوجود وقت پر پاسپورٹ نہ ملنا ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی ناکامی ھے اس لئے ان کو چاہیے کہ عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھ کر ان کی ازالہ کریں اور وزیر داخلہ اس کا نوٹس لیں تاکہ عوام کا یہ مسلہ ہوسکے انھوں نے کہا کہ ڈی جی پاسپورٹس پر شدید تنقید کرتے ھوئے کہا ھے کہ ڈی جی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تمام سٹاف میں بی چینی پھیلی ہوئی ہیں کیونکہ وہ اپنے سٹاف کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی مشکلات کا سبب بن رھا ھے جو کہ سٹاف اور ادارے کے لئے نقصان دہ ھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You