کالم/مضامین

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

خلیفہ چہارم کی شہادت ایک شخص یا فرد کی نہیں بلکہ ایک سوچ،فکر اور نظریے کی شہادت ہے:چیئرمین

حضرت علیؓ کی سیرت ہمیں حضرت محمد ﷺ کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے:گفتگو

مسلم امہ کی پستی احکامات الہیہ اور اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈالنا ہے ورنہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر اس قدر حاوی نہ ہوتیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر تعزیتی پیغام

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت پوری امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،آپؓ نے جس طرح اپنے دور خلافت میں خارجیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے دین اسلام کو مضبوط کیا وہ اسلامی تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہے،داماد رسول کی پوری زندگی عدل سے مزین رہی اور آپ نے گھر سے لے کر معاشرے اور حکمرانی تک عدل و انصاف کے معاملات میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیا اور اسی عدل کے سبب آپؓ کی شہادت واقع ہوئی،خلیفہ چہارم کی شہادت ایک شخص یا فرد کی نہیں ایک سوچ،فکر اور نظریے کی شہادت ہے جسے کسی طور بھی نہیں بھلایا جاسکتا،آج کے حکمران اگر بحرانوں پر قابو پاتے ہوئے ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں خلفا راشدین کے دور خلافت کو اپنانا ہوگا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حضرت علیؓ کی سیرت ہمیں حضرت محمد ﷺ کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے اور یہی دین و دنیا کی بھلائی کا راستہ ہے جسے اپنا کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی پستی کی بنیادی وجہ احکامات الہیہ اور اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے کا نتیجہ ہے اگر ان پر عمل کیا جاتا تو آج اس قدر اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حاوی نہ ہوتے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You