ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ کا ریجنل ہیلتھ سینٹر عمرزئی کا دورہ

ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ کا ریجنل ہیلتھ سینٹر عمرزئی کا دورہ۔
دورے کے دوران ڈی ایچ او چارسدہ کے ہمراہ ڈی ایچ آئی ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذیشان حیات بھی موجود تھے۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ نے ڈی ایچ آئی ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذیشان حیات کے ہمراہ ریجنل ہیلتھ سینٹر عمرزئی کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران حاضری رجسٹر چیک کیا گیا، تمام عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا۔ادویات کے اسٹور کا معائنہ کیا گیا جہاں او پی ڈی اور ایمرجنسی مریضوں کے لیے تمام بنیادی ادویات دستیاب تھیں۔ تمام عملہ مقررہ ڈریس کوڈ میں تھا اور صفائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ نے پولیو ٹیموں کی تربیت کی نگرانی بھی کی۔ آئندہ پولیو مہم 2 فروری 2026 سے شروع ہوگی۔ تمام علاقہ انچارجز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اور انکار کرنے والے بچوں پر اپنے متعلقہ علاقوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔



