ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت۔اکرام الدین

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت۔اکرام الدین
خیبرپختونخواہ پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور شہدا کے درجاب کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حملے میں زخمی پولیس اہلکار کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کے لواحقین سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



