ڈیرہ غازی خان سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے ضلعی صدر ڈیرہ غازی

ڈیرہ غازی خان سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے ضلعی صدر ڈیرہ غازی خان شیخ سراج عامر کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیس کی اور پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی مکمل پاکستان پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں اور انشاءاللہ مکمل پاکستان پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اس دوران شیخ سراج عامر نے کہا کہ مجھے پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داری سونپ دی گئئ ہے میں اس پر عمل درآمد ضرور کرونگا اور انشاءاللہ مکمل پاکستان پارٹی کو مظبوط اور مستحکم کریں گے ہم ڈیرہ غازی خان کو مکل پاکستان پارٹی کا قلعہ بنائیں گے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تعلیم اور صحت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے تاکہ غریب عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم ہوں پاکستان میں صنعتوں کے شعبے پر کام کیا جائے تاکہ مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں جو کہ ریاست کی ذمہ داری ہے ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کرنا ہے اور پاکستان کی عوام کی خدمت کرنا ہے



