ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این 185 ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی

ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این 185 ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہ
کہ پورے ملک میں آٹا کا ریٹ پھر آسمان سے باتیں کرنے لگا پرائیویٹ آٹا ڈیلر نے اپنی مرضی کے ریٹ بتائیں ہیں اور آٹا کا ریٹ 130 روپے کلو تک جا پہنچا حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے اور گندم کی بلیک کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینا ہوگا عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ جس مزدور کی دیہاڑی 1200 روپے روزانہ ہو وہ غریب آدمی تو آٹا گھی کو پورا کرنے کے چکر میں ہی مر جائے گا سستی اور معیاری اشیاء کو فروخت کرنے کے لیے حکومت کی بڑی ذمہ داری ہے اب وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ ضروریات زندگی کی اشیاء کو ذخیرہ کرنے والوں اور مارکیٹ اشیاء کو بلیک میں فروخت کرنے والوں کو ختم کیا جائے ماضی میں بھی پاکستان میں مافیا نے ایسا ہی کیا ہے اب پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں اور جو بھی پالیسی پر کام کرتے ہیں اور جو بھی محایدہ کیا جائے اس میں عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جانے پاکستان زندہ باد



