صحت

سردیوں کے موسم میں متوازن خوراک کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ

سردیوں کے موسم میں متوازن خوراک کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ

سردی میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے حرارت اور توانائی دونوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ نے سردی اور خوراک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
اگر خوراک متوازن ہو
یعنی اس میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹس اور صحت مند چکنائیاں سب شامل ہوں تو جسم مضبوط رہتا ہے
گوشت اور انڈے وہ غذائیں ہیں جو جسم کو پروٹین فراہم کرتی ہیں۔ یہ خلیوں کی مرمت کرتے ہیں، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں
سبزیاں اور پھل جسم کو فائبر، وٹامنز اور معدنیات دیتے ہیں۔ وٹامنز سردی کے موسم میں بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔
ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ نے مزید کہا کہ
ڈرائی فروٹس کا استعمال لاذمی کرنا چاہئے یہ صحت مند چکنائیاں فراہم کرتے ہیں جو مفید ہیں اور جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔
روٹی، چاول اور دودھ جسم کی بنیادی توانائی کا ذریعہ ہیں۔ ان کا مکمل ترک کرنا نقصان دہ ہے۔ اگر انہیں محدود اور درست مقدار میں لیا جائے تو یہ جسم کو متوازن رکھتے ہیں۔
متوازن خوراک صرف پیٹ بھرنے کا نام نہیں، یہ جسم اور ذہن دونوں کو متوازن رکھنے کا راز ہے۔ اور یہی توازن سب سے بڑی ضرورت ہے۔
سردی میں صحت مند رہیں
قوت مدافعت بہترین رکھیں
زندگی بہت قیمتی ہے أپ کی ذرا سی غفلت أپ کے بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے لہذا احتیاط کریں اور صحت مند غذا اپنے بچوں کو دیں
یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان چائلڈ سپیشلسٹ روزانہ
سہ پہر 3 سے 5 بجے بچوں کے چیک اپ کے لیئے عدیل کلینک نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر دستیاب ہوتے ہیں
بچے صحت مند
تو
مستقبل محفوظ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You