جہلم

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے گورنمنٹ حسنات ہائی سکول سوہاوہ میں قائم میٹرک امتحانی مرکز کا دورہ کیا

جہلم( ملک وسیم اختر) ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے گورنمنٹ حسنات ہائی سکول سوہاوہ میں قائم میٹرک امتحانی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی عمل کی نگرانی کی اور سپرنٹنڈنٹ سے امتحانات کے انعقاد سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے امتحان دینے والے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے امتحانی ماحول اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر قانونی طریقے یا بے ضابطگی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور امتحانی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You