ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل دینہ کا دورہ کرتے ہوئے

جہلم( ملک وسیم اختر ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل دینہ کا دورہ کرتے ہوئے آر ایچ سی دینہ میں طبی سہولیات اور ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر کے دورے کے دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں تمام آر ایچ سی اور بی ایچ یو ہسپتالوں کو جدید طبی مشینری اور بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آر ایچ سی کے انچارج کو ہدایت دی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولت فراہم کی جائے اور ہسپتال کے انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دینہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے مستقل نگرانی کی جائے اور شہر کی ہر گلی اور محلے سے کچرا بروقت اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے 



