اہم خبریںجہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت کسانوں کی فلاح وبہبود اور مختلف محکموں

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت کسانوں کی فلاح وبہبود اور مختلف محکموں سے ان کے درپیش مسائل کے ازالے کیلئے قائم ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ، سیڈ کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کھاد ڈسٹریبیوشن، بیج کی دستیابی اور جانوروں میں بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور ان کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے کسانوں کو بیج، یوریا اور کیڑے مار سپرے کی فراہمی کے حوالے سے کسانوں اور ڈیلرز کے درمیان میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ فرٹیلائزرز ڈسٹریبیوشن کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے کھاد کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد کھاد کی بلیک میں فروخت کو روکنا ہے اور شفاف طریقے سے اصل کاشتکار تک فروخت کو یقینی بنانا ہے۔ آن لائن سسٹم سے کھاد ڈیلر کے رول کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ زرعی شعبے کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، زرعی شعبے کی ترقی سے ہی کسانوں کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ممکن ہے، کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور طریقہ کاشت سے آگاہ کرنے کے لیے محکمہ زراعت بھرپور آگاہی مہم چلائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You