کرائمز

راولپنڈی (افتخار خٹک سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی

راولپنڈی (افتخار خٹک سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو موت کی سزا سنا دی ہے عدالت نے ملزم کے قانونی ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر13سال قید سخت اور40ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے ہرجانے و جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 7ماہ 10دن مزیدقید بھگتنا ہو گی تھانہ رتہ امرال پولیس نے رواں سال 20فروری کو مظہر عباس کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات302اور392کے تحت مقدمہ نمبر 198درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے مقتول کے بھائی غلام عباس کی دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران رقم دینے سے انکار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اس مقدمہ مٰن بعد ازاں پولیس نے عدنان عرف دانی کو گرفتار کر لیا تھا گزشتہ روزٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے قتل کے الزام میں ملزم کو سزائے موت سنانے کے ساتھ مقتول کے ورثا کو5لاکھ روپے بطور پر جانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدالت نے حکم دیا کہ ہرجانہ کی رقم کی ملزم کی جائیداد فروخت وصول کی جائے عدم دائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ڈکیتی کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 10سال قید سخت اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید20دن قید بھگتنا ہو گی جبکہ دفعہ411کے تحت ملزم کو3سال قید سخت اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید20دن قید بھگتنا ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You