اہم خبریںپاکستان

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد۔

سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں فرد جرم عائد کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی جس سلسلے میں سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے ملزم کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You