خیبرپختون خواہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور خوجہ آصف کل سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، لیگی رہنما فکر نہ کریں سوشل میڈیا پر تمام پوسٹیں اب ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی تھی، اب یوٹرن لے کر ٹرمپ کی تعریفیں کر کے نہیں تھکتے ہیں، طاقتور کی پوجا کرنا لیگی رہنماؤں کا پرانا وطیرہ ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کارگل آپریشن کے پس منظرمیں نوازشریف کا امریکا کے سامنے لیٹنا بھی سب کو یاد ہے، جنگ بھارت کے ساتھ تھی اور نوازشریف گھٹنے امریکا کے سامنے ٹیک رہے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You