ڈومیلی : ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان کا آر ایچ سی ڈومیلی کا دورہ۔
ڈاکٹر شبیر اعوان انچارج آر ایچ سی ڈومیلی کی خصوصی دعوت پر راجہ یاور کمال خان نے یادگار وزٹ کیا۔
ڈاکٹر شبیر اعوان کے توجہ دلانے پر ایم پی اے راجہ یاور کمال خان نے مندرجہ ذیل کام کرانے کے وعدے کئیے جو جلد ھی وفا ھونے کا امکان ھے۔
آر ایچ سی لنک روڈ کی پختگی۔
ایمبولینس سروس کی فراھمی کیلئیے جلد ایمبولینس کی فراھمی + ریسکیو 1122 کی سروسز ڈومیلی میں فراھم کرنے کی بھی یقین دھانی۔
زچگی کی خواتین مریضاؤں کے آپریشن کیلئیے گائناکالوجسٹ کی جلد آر ایچ سی ڈومیلی میں تعیناتی۔
آر ایچ سی کی خدمات کو بہت جلد آر ایچ سی پلس میں تبدیل کرنے کا بھی وعدہ۔
ڈومیلی میں دور دراز حصول علم کیلئیے جانے والی بہنوں بیٹیوں کیلئیے بہت جلد ڈومیلی میں خواتین کالج بھی قائم کرنے کا اعلان۔
پروقار اور سادہ تقریب میں علاقہ کی معزز شخصیات چوھدری فیصل رسولپور۔راجہ عادل خان ڈومیلی۔مشتاق کھوکھر صاحب بگوالہ۔چوھدری صغیر چنجلوٹ۔حاجی نورحسین چنجلوٹ۔جبکہ میزبانوں میں ڈاکٹر شبیر اعوان انچارج آر ایچ سی ڈومیلی۔سید ارتضی حیدر صاحب فارمیسی ٹیکنیشن آر ایچ سی ۔و دیگر تمام عملے نے خواتین سٹاف کے ھمراہ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال خان کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا۔
سادہ اور پروقار تقریب کیبعد تمام معزز مہمانوں کیلئیے مرغن کھانوں سے پرتکلف دعوت کا بھی اھتمام کیا گیا۔
تقریب میں بیورو چیف بی بی سی اردو پنجاب کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب



