خیبرپختون خواہ

ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی قرارداد منظوری کو مسترد کرتا ہوں۔ صفدر خان باغی

ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی قرارداد منظوری کو مسترد کرتا ہوں۔ صفدر خان باغی

قومی اسمبلی میں ڈومیسٹک وائلنس بل کو صرف خواتین بچوں کے حقوق تک محدود کیا گیا جو تشویشناک ہے۔چیئرمین اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سنئیر رہنما و اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن صفدر خان باغی کا پاکستان پیپلز پارلیمنٹرین قومی اسمبلی کی معزز رکن محترمہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی قرارداد منظوری پر ردِعمل دیتے ہوئے صفدر خان باغی نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے مغربی طرزِ عمل کے اس ڈومیسٹک وائلنس بل 2025 کی منظوری کو عوامی سطح پر مسترد کرتے ہوئے اسے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے قومی اسمبلی میں اس بل کو صرف خواتین بچوں کے حقوق تک محدود کیا گیا کیا مرد اس معاشرے کا حصہ نہیں یا پھر خواتین کے حقوق کی آڑ میں ایک نئی سازش اور فتنہ کو جنم دیا گیا ہے۔چیرمین صفدر خان باغی کا کہنا ہے کہ محترمہ شرمیلا فاروقی صاحبہ نے یہ مغربی طرز عمل ڈومسٹیک وائلنس بل 2025 کی قرارداد بغیر کسی عوامی مشاورت اور سماجی اثرات کا جائزہ لیے پیش کی، اور افسوس ناک طور پر قومی اسمبلی نے بھی اس اہم بل پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا۔سنئیر رہنما و اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن چیرمین صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں شرح خواندگی کم اور سماجی خرابیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، وہاں مغربی معاشروں کی طرز پر بنائے گئے قوانین مزید گھریلو انتشار، بے راہ روی اور خاندانی نظام کے بکھراؤ کا سبب بنیں گے۔
سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز ڈراموں کے ذریعے بے حیائی بحودگی عریانیت اور نئی نسل میں بڑھتی ہوئی بدتمیزی، خودسری اور والدین کنبے کے بڑے بزرگوں و اساتذہ کرام،ہروفیسرز ،
علماء کرام و دیگر زندگی شعبوں میں آفیسرز کے احترام میں کمی پہلے ہی نقصان پہنچا رہی ہے، ایسے میں یہ بل نافرمان ازواجِ و اولاد کو والدین اور خاصکر شوہر والد کے مقابل مزید طاقت فراہم کرے گا۔یہ قرارداد پاکستان کی روایتی معاشرتی و گھریلو اخلاقیات اور اسلامی اقدار، جوائنٹ فیملی سسٹم اور خاندانی تقدس کے منافی ہے۔ایسی قراداد کی منظوری پاکستانی معاشرے کے لئیے آنے والے ادوار میں کافی نقصان دے و فتنہ کا باعث بننے کا خدشہ ہے۔ ایسے مغربی طرز عمل کے بل پر قومی اسمبلی یا قائمہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے ایوان بالا سینٹ میں اس مغربی طرز عمل ڈومسٹیک وائلنس بل 2025 کی منظور شدہ قرارداد پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے وطن عزیز مملکت خداد پاکستان پہلے ہی دیگر اھم مسائل جن میں خاص کر ھمسایہ دشمن ممالک کی جانب سےپاکستان ہر بلاجواز جنگ مسلتکی جس چکی ھے ۔ملک فتنہ ھندوستان خوارج ، ٹی ٹی پی و دیگر دھشتگردوں کے نشانے پر ھے اس کے علاؤہ ملک میں دیگر بڑے اھم ملکی معاشی سماجی سیاسی عدم استحکام مہنگائی بے روزگاری صحت تعیلم کے بڑے چلنجیز کا سامنا کر رہا ہے۔ اس دوران قومی اسمبلی سے ایسے مغربی طرز عمل کے بل منظور ہونگے تو عوامی سطح پر سخت رد عمل آنے کے خدشہ رونما ہو سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You