اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت جہلم میں 26 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 93012 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2350 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

آج مزید 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے۔
اب تک کل 2255 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 31851 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 869 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.75 ہے۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

اب تک 2677 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 56201 تیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You