ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،ڈی سی جہلم محمد میثم عباس ، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا

جہلم( ملک وسیم اختر)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،ڈی سی جہلم محمد میثم عباس ، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا ، تمام ضلعی محکموں کے افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا طویل اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں امن و امان ، ترقیاتی منصوبوں ،عوامی مسائل حل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی سی اجلاس میں امسال جاری ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ضلع جہلم میں عوامی مسائل حل کرنے ، سڑکوں ، صحت ، تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں ، امن وامان اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور عوامی سہولیات کے لیے ان کو فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل بنانے پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں عوامی مسائل اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے تمام افسران عوامی مسائل کو فوری حل کریں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی منصوبوں پر پیش رفت پر تمام متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ جس کے بعد ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والے کام اور نئے منصوبوں پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ ممبر قومی اسمبلی بلال کیانی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ضلعی انتظامیہ اور مقامی سیاسی نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقررہ وقت کا ہر صورت خیال رکھا جائے گا ۔اجلاس میں ماہ رمضان کے دوران سہولت بازاروں کے قیام ، پنجاب حکومت کی جانب سے راشن پروگرام کے لیے رجسٹریشن پر بریفنگ بھی دی گئی ۔



