(کھلی کچہری علاقہ تھانہ سوہاوہ)
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر DSP سوہاوہ سرکل، SHO تھانہ سوہاوہ سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر DSP سوہاوہ سرکل اور SHO تھانہ سوہاوہ کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔



