ڈاکٹر واسع اللہ کو صوبے کے تمام اضلاع کا انسپکشن ٹاسک سونپ دیا گیا

ڈاکٹر واسع اللہ کو صوبے کے تمام اضلاع کا انسپکشن ٹاسک سونپ دیا گیا۔
طبی عملہ پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ڈاکٹر واسع اللہ ڈی ایچ او چارسدہ
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں صحت کی سہولیات کی فعالیت اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ کو صوبے کے تمام اضلاع کا انسپکشن ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈی ایچ او چارسدہ نوشہرہ، مردان، اور پشاور کے دورے کیے جائیں گے۔ جبکہ اگلے مرحلے میں ملاکنڈ، لوئر دیر اور سوات میں ہسپتالوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سرکاری مراسلے کے مطابق صوبے بھر میں ملازمین کے اندراج اور بائیو میٹرک ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ صحت کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو انسپکشن ٹیم کی بروقت معاونت فراہم کرنے اور تمام سرکاری ریکارڈ و سہولیات تک مکمل رسائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ڈی ایچ او چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ صوبہ بھر میں ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات کی فراہمی طبی عملے کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائینگے۔



