خیبرپختون خواہ

ڈاکٹر واسع اللہ نے ڈاکٹر ذیشان حیات کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کا دورہ

ڈاکٹر واسع اللہ نے ڈاکٹر ذیشان حیات کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کا دورہ۔

دورہ کے موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر افشاں سلیم بھی موجود تھیں۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ نے ڈی ایچ آئی ایس کوآرڈینیٹر ڈی ایچ او آفس چارسدہ ڈاکٹر ذیشان حیات کے ہمراہ کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افشاں سلیم بھی موجود تھیں۔دورے کے دوران ہسپتال کے تمام ملازمین ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پائے گئے۔ ایمرجنسی اور حادثات کے شعبہ کا معائنہ کیا گیا جہاں اسٹاف کی حاضری تسلی بخش تھی۔وفد نے نومولود غذائیت (نیوٹریشن) ڈیپارٹمنٹ اور آبادی بہبود ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، جو جلد مکمل ہو جائے گا، جس میں سنٹرلائزڈ آکسیجن سسٹم سمیت تمام جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیع اللہ نے محمد شیر، رہائشی ہری چند جمال آباد کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ہسپتال کو ڈیفبریلیٹر عطیہ کیا۔ اب ان شاء اللہ دل کے مریضوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے گی۔دورے کے اختتام پر ڈاکٹر وسیع اللہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افشاں سلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ محکمہ صحت چارسدہ عوام کی بہتری کے لیے جمال آباد ہسپتال کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You