اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر۔

خیال رہے کہ ان سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین تھے جن کے عہدے کی 3 سال مدت اپریل میں ختم ہوئی ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت نے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر  راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ہیں، وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین کے علاوہ  قرآن بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر بھی ہیں۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو حال ہی میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا.خیال رہے کہ ان سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین تھے جن کے عہدے کی 3 سالہ مدت اپریل میں ختم ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You