انٹرنیشنلاہم خبریں

چین کے مارشل آرٹ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے مارشل آرٹ ٹریننگ سینٹر میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی صوبے ہنان کے مارشل آرٹ ٹریننگ سینٹرمیں لگنے والی آگ سے 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مرنے والے زیادہ تر افراد کی عمریں 7 سے 16 سال تک ہیں۔ حکام کے مطابق جب آگ لگی اس وقت 34 بچے ٹریننگ سینٹر میں موجود تھے، زخمیوں میں سے 4 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سیکڑوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، پولیس نے اسکول مینجر کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You