انٹرنیشنل

طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا، 11 افراد ہلاک

چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق پل ٹوٹنے کا واقعہ چین کے شمالی صوبے شینشی میں پیش آیا، پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق پورا علاقہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے ، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پل منہدم ہوا، پل ٹوٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام نے بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام بھی معطل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You