اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو قبول کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے سٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You