اہم خبریںخیبرپختون خواہ

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ دائر ہونا چاہیے: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ دائر ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے مخصوس نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن فی الفور مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اگر مگر کا کوئی آپشن باقی نہیں رہتا، اعلیٰ عدلیہ نے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دے دیا ہے، آئین کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ دائر ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ کا حکم نہ ماننے پر وزیراعظم اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، تفصیلی فیصلے میں پی ٹی آئی کی بطور سیاسی جماعت وضاحت دی گئی ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خاتمے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا، ملک میں تمام تر فساد کی جڑ الیکشن کمشنر ہے، جو قوم کا مجرم ہے ان سے پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You