چیئر مین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف پارٹی عہدیداران

چیئر مین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف پارٹی عہدیداران کا احتجاجی مظاہرہ
اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بڑا سانحہ،فلسطین کی أزادی کیلئے مسلمانوں کو متحد ہونا ہوگا:سید راشد حسین بخاری
غزہ میں اسرائیل کا بڑھتا ہوا جنگی جنون پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے،عالمی طاقتیں کردار ادا کریں:خطاب
اسرائیل کے خلاف زبانی کلامی مذمتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے اور امت مسلمہ کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت:نائب صدر
ڈبل پھاٹک چوک پراسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پارٹی عہدیداران و کارکنان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر نائب صدر سید راشد حسین بخاری کی قیادت میں چوک ڈبل پھاٹک پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مستقبل پاکستان کے سینئر عہدیداران سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت نامنظور،جنگ رہے گی جنگ رہے گی فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان آپس کے فرضی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے فلسطین کی آزادی کیلئے کردار ادا کریں،غزہ میں اسرائیل کا بڑھتا ہوا جنگی جنون پوری دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقت کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کریں تاکہ اسے منہ کی کھانی پڑے۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف مسلمانوں کا اتحاد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے اگر مسلمان اب بھی ایک پلیٹ فارم پر متحد نہ ہوئے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف زبانی کلامی مذمتوں کی بجائے اب عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو صہیونی قوتوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور مسلمانوں پر ان کا ظلم و تشدد مزید بڑھتا جائے گا۔



