پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارک باد

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارک باد

ہولی کا پیغام محبت،امن،بھائی چارہ اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

دعا ہے کہ خوشی دکھ پر حاوی اور انسانیت،انتہا پسندی پر فتح یاب ہو،اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے:گفتگو

پوری پاکستانی قوم کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلا تفریق اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے:چیئرمین

ہر مشکل وقت میں ہندو سمیت دیگر اقلیتوں نے پاکستان کا ساتھ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اُن کیلئے ملک سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے پاکستان اور دنیا بھر میں ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی کا پیغام محبت،امن اور بھائی چارہ ہے، یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے،دعا ہے کہ خوشی، دکھ پر حاوی اور انسانیت،انتہا پسندی پر فتح یاب ہو،اقلیتیں پاکستان کا نہ صرف حسن ہیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم ضرورت اس امر کی ہے ان کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ ختم کرانے کی ضرورت ہے،سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی اور انہیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے جبکہ اس کے برعکس بھارت اور دیگر ممالک میں اقلیتیں اس قدر آزاد نہیں ہیں جس قدر پاکستان میں ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ہندو سمیت دیگر اقلیتوں نے پاکستان کا ساتھ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ اُن کیلئے ملک سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پوری پاکستانی قوم کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک میں موجود اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی کے مرتکب افراد کو منہ کی کھانی پڑے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You