پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کی گوادر میں پر تشدد ہجوم کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے

چیئرمین مستقبل پاکستان کی گوادر میں پر تشدد ہجوم کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت

امن و امان کے قیام میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش،شرپسندوں کو منہ کی کھانی پڑے گی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بلوچستان میں کسی کو قتل و غارت گری کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،حکومت محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ کرے:چیئرمین

مخصوص ٹولہ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا چاہتا ہے ان کے خاتمے کیلئے عوام کو سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہوگا:گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئرندیم ممتاز قریشی نے گوادر میں پر تشدد ہجوم کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں مگر اس کے باوجود شرپسند عناصر کی طرف سے سیکورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈہ ملک دشمنی کے مترادف ان کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہوکر افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے تاکہ انہیں منہ کی کھانی پڑے،بلوچستان میں کسی کو قتل و غارت گری کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وفاقی و صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کی محرومیوں اور پسماندگی کو دور کرتے ہوئے عوام کے اعتماد کو بحال کرے اور اس کے ساتھ مسلح جتھوں کے خلاف بھی حقیقی کارروائیاں کی جائیں تاکہ امن و امان کا قیام حقیقی معنوں میں ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا چاہتا ہے ایسے لوگ کسی طور بھی ملک و قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے بلوچ عوام ان کے ناپاک عزائم کو سمجھیں اور ان کی کسی بھی سازش میں شامل نہ ہوں کیونکہ ان کا مقصد ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے کے اور کچھ نہیں ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بھارت کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ وہ کسی طرح بلوچستان کا امن تباہ کرے مگر ہر بار اسے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑتی ہے مگر اس کے باوجود بعض نہیں آتا اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر کیخلاف دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You