پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پنجابیوں کو پنجاب کلچر ڈے کی مبارک

چیئرمین مستقبل پاکستان کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پنجابیوں کو پنجاب کلچر ڈے کی مبارک باد

پنجابی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شمار ہوتی ہے،اس کوفروغ دینے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

دنیا میں تیرہ کروڑ سے زائد پنجابی بستے ہیں جو گرمکھی اور شاہ مکھی رسم الخط میں لکھی جانے والی پنجابی بولتے ہیں:گفتگو

جو لوگ اپنی تہذیب اور افلاس کی ثقافت کو نظر انداز کر دیتے ہیں وہ تاریخ کے گمنام اوراق میں گم ہو جاتے ہیں:چیئرمین

پاکستان مختلف قوموں اورکلچروں کو مجموعہ ہے، حکومت ملکی تاریخ و ثقافت اور تہذیب و تمدن کے فروغ کو یقینی بنائے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پنجابیوں کو پنجاب کلچر ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تہذیب و ثقافت کو انسانی زندگی کا بنیادی اصول سمجھا جاتا ہے،پنجابی ثقافت دنیا کی تاریخ میں سب سے قدیم ترین ثقافتوں میں شمار ہوتی ہے،ثقافتی، تاریخی، مذہبی اور جغرافیائی طور پر پنجاب اپنے اندر ہر وہ کشش رکھتا ہے جو ایک سیاح کو اپنی طرف کھینچ لے،دنیا میں تیرہ کروڑ سے زائد پنجابی بستے ہیں جو گرمکھی اور شاہ مکھی رسم الخط میں لکھی جانے والی پنجابی بولتے ہیں،موجودہ دور میں پنجابی ثقافت مغربی ثقافت میں بدلتی جا رہی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کیونکہ جو لوگ اپنی تہذیب اور افلاس کی ثقافت کو نظر انداز کر دیتے ہیں وہ تاریخ کے گمنام اوراق میں گم ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف قوموں اورکلچروں کو مجموعہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ملکی تاریخ و ثقافت اور تہذیب و تمدن کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ اس حوالے سے لاحق خطرات کو دور کیا جاسکے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دنیا کی بہت ساری ثقافتیں صرف اس وجہ سے مٹ چکی ہیں کیونکہ انہیں اپنانے والوں نے دیگر ثقافتوں کو اپنایا اور وہ اپنے آپ سے دور ہوتے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You