پنجاب

*چیئرمین مستقبل پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد*

*چیئرمین مستقبل پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد*

*کرسمس امن، محبت اور خدمت کا پیغام دیتا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*
*مسیحی برادری نے ملکی ترقی و خوشحالی میں شاندار خدمات انجام دی ہیں:چیئرمین*
*قائدا عظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنایا جائے جہاں سب کو مساوی حقوق حاصل ہوں*
*اقلیتیں پاکستان کا حسن اور ملکی بقاء کی ضمانت، مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھائے*
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے ملک کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس امن، محبت اور خدمت کا پیغام دیتا ہے،پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی، تعلیم، صحت، اور دیگر شعبوں میں شاندار خدمات انجام دی ہیں،انہیں کسی طور بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،قائدا عظم کے وژن کے مطابق ایسا پاکستان بنایا جائے جہاں ہر مذہب اور ہر برادری کو مساوی حقوق اور تحفظ حاصل ہو، محبت، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء سے ہی ملکی ترقی کا خواب ممکن بنایا جاسکتا ہے،اقلیتیں پاکستان کا حسن اور ملکی ترقی اور بقاء کی ضمانت ہیں ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جہاں حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے وہاں ملک میں موجود ہر ایک شخص کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں موجود اقلیتیں نا صرف زیادہ محفوظ ہیں بلکہ انہیں مکمل مذہبی آزادی بھی حاصل ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اقلیتی کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلیوں میں ان کے ممبران کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی کم ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
25-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You