چیئرمین مستقبل پاکستان کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ری سٹرکچرنگ کے نام پر اختیارات کے خاتمے

چیئرمین مستقبل پاکستان کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ری سٹرکچرنگ کے نام پر اختیارات کے خاتمے کی مذمت
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے دعویداروں سے الگ سیکرٹریٹ برداشت نہیں ہو پارہا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
مستقبل پاکستان ساڑھے 4 کروڑ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے:گفتگو
روایتی و موروثی سیاستدان اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں:چیئرمین
وسیب کے لوگ اپنوں کے روپ میں چھپے دشمنوں کو پہچانیں اور بائیکاٹ کریں تاکہ صدیوں پر محیط ظلم و زیادتی کا خاتمہ ممکن ہو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ری سٹرکچرنگ کے نام پر اختیارات کے خاتمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الگ صوبے کی باتیں کرنے والوں سے سیکرٹریٹ برداشت نہیں ہو پارہا وہ صوبہ کیا خاک بنائیں،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد آبادی کے خطہ کو گزشتہ کئی دہائیوں سے سوچی سمجھی سازش کے تحت پسماندگی اور محرومیوں میں دھکیلا جارہا ہے،مستقبل پاکستان جنوبی پنجاب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،حقوق کے حصول اور مسائل کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے،روایتی و موروثی سیاستدانوں نے اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے خطے کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ وسیب کے لوگ اپنوں کے روپ میں چھپے دشمنوں کو پہچانتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کریں تاکہ صدیوں پر محیط ظلم و زیادتی کا خاتمہ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نئے صوبوں کی اشد ضرورت ہے اس سے جہاں عوامی مسائل کا خاتمہ ہوگا وہاں ملک ترقی میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہوں گی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام ترقی کے اس دور کے باوجود آج بھی پتھر کے زمانے میں جینے پر مجبور ہیں،پسماندگی کے خاتمے کیلئے عوام کو مستقبل پاکستان کی اہل و دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا



