نواں آل پاکستان فلڈلائٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اسد گیلانی کلب نے جیت لیا

نواں آل پاکستان فلڈلائٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اسد گیلانی کلب نے جیت لیا
فائنل میں سروری کلب کو 16-5 اور 16-12 سے شکست کا سامنا، محبوب علی سولنگی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے
کراچی (اسٹاف رپورٹ)
بوزدار شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام نواں آل پاکستان فلڈلائیٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل اسد گیلانی شوٹنگ بال کلب حیدرآباد اور سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد کے درمیان کھیلا گیا، بیسٹ آف تھری پر مشتمل فائنل میچ اسد گیلانی کلب نے 2-0 سے جیت کر فائنل اپنے نام کرلیا، فائنل میچ کا اسکور 16-05 اور 16-12 رہا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم اسد گیلانی کلب کی جیت میں محبوب علی سولنگی، صدام میمن، اعجاز احمد، مختیار علی، عبدالحکیم اور قیصر جتوئی نے نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ سروری کلب کے شازم پٹھان، وہاب تھیبو، فہد پٹھان اور عبداللہ سنی نے بھی شاندار کھیل پیش کیا،ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر محبوب علی سولنگی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ہاشم بوزدار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، فاتح ٹرافی اور 50000 ہزار نقد کیش انعام اسد گیلانی کلب کے کپتان کو جبکہ رنر ٹرافی اور 30000 ہزار نقد کیش انعام سروری کلب کے کپتان کو پیش کیا، ٹورنامنٹ میں محبوب سولنگی کو شاندار کھیل پیش کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر سیکریٹری پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن سید مدد علی شاہ، بابل خان، عبدالغفار پٹھان، ڈاکٹر اللہ داد بوزدار، سلام لاشاری و دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے، فائنل میچ کو فاروق بوزدار نے سپروائز کیا۔



